فرانس كے شہر لوسن میں "اسلام كی بہتر شناخت اور پر امن بقائے باہمی" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

فرانس كے شہر لوسن میں "اسلام كی بہتر شناخت اور پر امن بقائے باہمی" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

23:45 - January 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2481839
بين الاقوامی گروپ : ۲ فروری كو فرانس كے شہر لوسن میں فرانسيسی مسلمانوں اور مسيحيوں كے درميان پرامن بقائے باہمی كا جائزہ لينے كے لیے "اسلام كی بہتر شناخت اور بر امن بقائے باہمی" كے عنوان سے نشست منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ « ouest-france »، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ نشست لوسن میں واقع كليسا كے شعبہ اديان كے درميان گفتگو كی كوششوں سے منعقد كی جائے گی جس كے دوران مسلمانوں اور مسيحيوں كے مابين مشتركہ تعاون كے طريقہ كار كا جائزہ ليا جائے گا ۔
شعبے كے انچارج "كرسٹوفر روكو" نے اس نشت كی اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا : انجيل اور قرآن میں وحدت اور يكجہتی ، اسلام اور مسيحيت انسانيت كی خدمت میں ، كس طرح بقائے باہمی تك پہنچا جائے ؟ اور ان جيسے ديگر اہم ترين موضوعات پربحث وتمحيص كی جائے گی ۔
1172527
نظرات بینندگان
captcha