ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «uoif-online»كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ بين الاقوامی كانفرنس فرانس كی يونين آف اسلامك آرگنائزيشن كی كوششوں سے منعقد كی جائے گی جبكہ اس كا ہدف دنيا بھر بالخصوص يورپين ممالك میں اسلام كے بارے میں موجودہ نظريات كا جائزہ لينا ہے ۔
اس يونين كی جانب سے جاری ہونے والے ايك بيان میں واضح كيا گيا : گزشتہ سالوں كے دوران دين اسلام اور مسلمان دنيا بھر كے ذرائع ابلاغ كی شہ سرخيوں كا اہم ترين موضوع رہے ہیں اور اسلام كے بارے میں مختلف پروگراموں كی تياری جن میں سے بيشتر كا ہدف اسلام فوبيا كی ترويج ہے ، شہريوں كے سامنے اسلام كے غير حقيقی تعارف كا باعث بنی ہے ۔
1180160