سابق سعودی وزير اطلاعات كا اسلامی تعاون تنظيم كے نئے سيكرٹری جنرل كےطور پرتقرری كا امكان

IQNA

سابق سعودی وزير اطلاعات كا اسلامی تعاون تنظيم كے نئے سيكرٹری جنرل كےطور پرتقرری كا امكان

23:36 - February 03, 2013
خبر کا کوڈ: 2490730
بين الاقوامی گروپ : مصری وزير خارجہ كے غير وابستہ امور میں معاون "عمرو رمضان" نے سعودی عرب كے سابق وزير اطلاعات "اياد مدنی" كی اسلامی تعاون تنظيم كے نئے سيكرٹری جنرل كے عہدے پر ممكنہ تقرری كے بارے میں خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عمر رمضان نے اس بارے میں كہا : اس عہدے كے لیے تين دوسرے اميدواروں نے اياد مدنی كے مقابل میں انصراف دينے كا فيصیہ كيا ہے اور اب سعودی عرب کے سابق وزير اس پوسٹ كے لیے تنہا اميدوار ہیں جنہوں نے اسلامی تعاون تنظيم كے حالیہ سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" كی جگہ لينے كے لیے اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو كو ۲۰۰۵ میں اس عہدے كے لیے چنا گيا تھا اور اس سال كے آخر تك وہ اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔
1182061
نظرات بینندگان
captcha