سوئٹزرلينڈ ؛ اسلام دشمنوں كی جانب سے سكولوں میں اسلامی علوم پر پابندی عائد كرنے كی كوشش

IQNA

سوئٹزرلينڈ ؛ اسلام دشمنوں كی جانب سے سكولوں میں اسلامی علوم پر پابندی عائد كرنے كی كوشش

23:48 - February 06, 2013
خبر کا کوڈ: 2492917
بين الاقوامی گروپ : سوئٹزرلينڈ كی رياست "ٹورگووی" میں "اينٹی قرآن" نامی گروپ سكولوں میں اسلامی علوم كی تدريس كو ركوانے كی كوشش كر رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «protestinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ "اينٹی قرآن " نامی اسلام مخالف گروپ نے ملك كے فیڈرل كورٹ میں ٹورگووی كے سكولوں میں اسلامی علوم پر پابندی عائد كرنے كے لیے درخواست دائر كی ہے ۔
واضح رہے كہ گزشتہ سال مذكورہ رياست كی سپريم كونسل نے اس اسلام مخالف گروپ كی جانب سے پيش كی گئی درخواست كا جائزہ لينے كے بعد اسے رد كر ديا تھا ليكن یہ گروپ اس بار فیڈرل كورٹ میں اپنی شكايت دائر كرنے كا ارادہ ركھتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی علوم ٹورگووی رياست كےبعض سكولوں كے نصاب میں شامل ہیں تاكہ مسلمان طلبا دوسرے ضروری درسوں كے ساتھ اپنی دينی تعليم سے بھی آشنا ہو سكیں ۔
1184356
نظرات بینندگان
captcha