شيخ الازہر كا مسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی كو مضبوط كرنے كی ضرورت پر زور

IQNA

23:48 - February 06, 2013
خبر کا کوڈ: 2492918

شيخ الازہر كا مسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی كو مضبوط كرنے كی ضرورت پر زور

بين الاقوامی گروپ : كل ۵ فروری كو اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر "محمود احمدی نژاد" نے شيخ الازہر "احمد الطيب" كے ساتھ اسلامی دنيا كے سب سے بڑے اہل سنت كے اسلامی مركز كےسربراہ كے عنوان سے ملاقات كی ہے جس كے دوران شيخ احمد الطيب نے وحدت اسلامی كو مزيد مستحكم كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر "احمدی نژاد" نے گزشتہ روز شيخ الازہر احمد الطيب كے ساتھ ملاقات كی ہے جس كے دوران اسلامی دنيا اور خطے كے اہم مسائل پر تبادلہ خيال كيا گيا ہے ۔
اس ملاقات كے بعد صدر احمدی نژاد اور شيخ الازہر كے معاون اول شيخ حسن الشافعی نے ايك مشتركہ پريس كانفرنس كے دوران اس ملاقات میں خطے كے اہم ترين مسائل كے بارے میں پيش كیے گئے اپنے اپنے موقف كی وضاحت كی ہے ۔
1184267
نظرات بینندگان
captcha