بروكسل میں "اسلام فوبيا ؛ شناخت اور مقابلہ" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

بروكسل میں "اسلام فوبيا ؛ شناخت اور مقابلہ" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

23:41 - February 12, 2013
خبر کا کوڈ: 2495622
بين الاقوامی گروپ : ۲۳ فروری كو بيلجئيم كے مسلمان جوان بروكسل میں واقع اسلامی - ثقافتی مركز میں "اسلام فوبيا ؛ شناخت اور مقابلہ" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«pageshalal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بيلجئيم كے جوانوں كی اسلامی سروس SIJB ۲۳ فروری كو بروكسل كے اسلامی - ثقافتی مركز میں "اسلام فوبيا ؛ شناخت اور مقابلہ" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كرنے كا ارادہ ركھتی ہے ۔
یہ كانفرنس فرانس كی اينٹی اسلام فوبيا كونسل كے نمائندوں پر كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی جس كے دوران اسلام فوبيا كے رجحان كے بارے میں گفتگو كے طريقہ كار كا جائزہ ليا جائے گا تاكہ اس شناخت كے ذريعے اس كے بہتر اور مؤثر انداز میں مقابلہ اور اس كو روكنے كے لیے منصوبہ بندی كی جاسكے ۔
1187351
نظرات بینندگان
captcha