بحرين كے پر امن انقلاب نے مغربی اور عرب ممالك كی منافقانہ پاليسيوں كو رسوا كر ديا

IQNA

بحرين كے پر امن انقلاب نے مغربی اور عرب ممالك كی منافقانہ پاليسيوں كو رسوا كر ديا

13:36 - February 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2496652
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے پر امن عوامی انقلاب نے مغربی اور عرب ممالك كی منافقانہ پاليسيوں كو رسوا كر ديا ہے اور ان ممالك كی جانب سے اس انقلاب كو مذہبی شكل دينے كی تمام كوششیں ناكام ہو گئی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ slabnews.com، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۱۴ فروری كو بحرينی مزاحمت كی عرب - اسلامی حمايت نامی انجمن كے سربراہ "يحيی غدار" نے بحرين كے عوامی انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر قاہرہ میں منعقدہ اجتماع میں اپنے خطاب كے دوران بحرينی انقلاب كو عرب ممالك میں رونما ہونے والی ديگر انقلابی تحريكوں سے پر امن ترين اور قيادت، اہداف اور عملی اقدامات كے حوالے سے نماياں قرار ديا ہے۔
انہوں نے كہا : بحرينی عوام كے تمام روشن فكر طبقات نے سول حقوق پر مبنی اپنے مطالبات كے تحقق كے لیے عزم اور آمادگی كا اظہار كيا ہے اور سينہ سپر ہو كر خالی ہاتھوں اور گرم خون كے ساتھ مسئلہ فلسطين كے حل اور عرب ممالك كی استبداد اور تشدد پر مبنی سياسی پاليسيوں كے مقابلے كے لیے مطالبہ كر رہے ہیں ۔
1188812
نظرات بینندگان
captcha