سارايوو ؛ حلال مصنوعات كی بين لاقوامی كانفرنس اور نمائش كا ميزبان

IQNA

23:38 - March 03, 2013
خبر کا کوڈ: 2505517

سارايوو ؛ حلال مصنوعات كی بين لاقوامی كانفرنس اور نمائش كا ميزبان

بين الاقوامی گروپ : بوسنيا ہرزگوين كا دارالحكومت سارايوو ۱۵ سے ۱۷ مئی تك حلال مصنوعات كے حوالے سے بين الاقوامی كانفرنس اور نمائش كی ميزبانی كرے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «sahaf.ba»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ سارايوو میں منعقد ہونے والی اپنی نوعيت كی اس پہلی كانفرنس میں جنوب مشرقی يورپ كے ممالك كی حلال مصنوعات تيار كرنے والی كمپنيوں كے نمائندے اور اسی طرح بين الاقوامی سطح پر حلال مصنوعات كی نامور كمپنيوں كے نمائندے شركت كریں گے ۔
بوسنيا میں حلال مصنوعات كے لئے كوالٹی كنٹرول ايجنسی كے انچارج اور اس كانفرنس كے منتظم اعلی نے كہا : كانفرنس كا ہدف مشرقی يورپ میں حلال صنعت كو فروغ دينا اور اس سے استفادے كے حوالے سے موجودہ موقعوں كا جائزہ لينا ہے ۔
1197419
نظرات بینندگان
captcha