كربلا میں "قرآن كريم ؛ دلوں كی بہار"كے عنوان سے فيسٹيول كا افتتاح

IQNA

كربلا میں "قرآن كريم ؛ دلوں كی بہار"كے عنوان سے فيسٹيول كا افتتاح

23:52 - March 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2508000
بين الاقوامی گروپ : كل ۷ مارچ كو كربلا میں حرم امام حسين(ع) كی كوششوں سے "قرآن كريم ؛ دلوں كی بہار" كے عنوان سے قرآنی فيسٹيول كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نون نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قرآںی فيسٹيول بغداد يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد كيا جارہا ہے جبكہ گزشتہ روز اس فيسٹيول كی پہلی قرآنی نشست "قرآن كريم ؛ تمام علوم كا دروازہ اور تمام حقائق كو روشن كرنے والا" كے شعار سے منعقد كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، محفل انس با قرآن اور اكیڈمك تحقيقات كے جائزے كے لیے نشستوں كا انعقاد اس فيسٹيول كے پروگراموں كا حصہ ہیں اور گزشتہ روز منعقد ہونے والی نشست كا ہدف بھی یہی تھا ۔
1200857
نظرات بینندگان
captcha