انگلينڈ ؛ "مسلمان خواتين كا سماجی كردار ؛حضرت زينب(ع) بطور اسوہ حسنہ" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

23:42 - March 10, 2013
خبر کا کوڈ: 2509330

انگلينڈ ؛ "مسلمان خواتين كا سماجی كردار ؛حضرت زينب(ع) بطور اسوہ حسنہ" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ۱٦ مارچ كو برطانیہ كے اسلامی مركز كی كوششوں سے "مسلمان خواتين كا سماجی كردار ؛حضرت زينب(ع) بطور اسوہ حسنہ " كے عنوان سے سيمينار منعقد كيا جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے انگلينڈ كے اسلامی مركز كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار حضرت زينب(ع) كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے منعقد كيا جائے گا ۔جس میں مختلف اسلامی ممالك كے ممتاز اساتيد شركت كریں گے ۔
واضح رہے كہ یہ سیمینار اسلامی مركز میں "اسلام اور زندگی" كے عنوان سے منعقد ہونے والی علمی نشستوں كا حصہ ہے جس میں عراق كی ندی الشمری ، لبنان كی عروبہ اخضر اور بحرين كی زينب مفتاح اساتيد كے عنوان سے شركت كریں گی۔
1200360
نظرات بینندگان
captcha