ايران كی جانب سے مسجد الاقصی كی مسلسل حمايت پرمسجد الاقصی بين الاقوامی فاؤنڈيشن كی قدردانی

IQNA

ايران كی جانب سے مسجد الاقصی كی مسلسل حمايت پرمسجد الاقصی بين الاقوامی فاؤنڈيشن كی قدردانی

22:21 - March 14, 2013
خبر کا کوڈ: 2511256
بين الاقوامی گروپ : الاقصی بين الاقوامی فاؤنڈيشن كے ايك وفد نے لبنان میں تعينات اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير كے ساتھ ملاقات كے دوران مسجد الاقصی كی مسلسل حمايت پر ايران كا شكریہ ادا كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ دنيا الوطن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ 11 مارچ كو اس ملاقات میں ايرانی سفير غضنفر ركن آبادی كےعلاوہ الاقصی فاؤنڈيشن كی تنظيمی كونسل كے نائب صدر حسن حدرج اور اس كونسل كے ركن ياسين حمود بھی موجود تھے ۔
اس ملاقات كے دوران مذكورہ فاؤنڈيشن كے حكام نے قدس اور خطے میں رونما ہونے والی تبديليوں اور مسجد الاقصی پر صیہونيوں كے حالیہ حملوں كے بارے میں تبادلہ خيال كيا ہے ۔
ايران سفير نے اس بات پر زور ديا ہے كہ ايران نے ہميشہ قدس اور مسئلہ فلسطين كے بارے میں پختہ موقف اختيار كيا ہے ۔
1203527
نظرات بینندگان
captcha