ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Ahram»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ويسكينسين رياست میں فعال دين سے آزادی نامی پرائيویٹ فاؤنڈيشن FFRF نے امريكی وزارت خزانہ سے ڈالر پر موجود "ہم خدا پر ايمان ركھتے ہیں " عبارت كے خلاف شكايت كرتے ہوئے اس كو ملحد اور بے دين شہريوں كے حقوق كی صريح خلاف ورزی قرار ديا ہے ۔
اس گروپ نے اعلان كيا : لوگوں پر زبردستی دين كو مسلط كرنا ايك غير قانون كام ہے اور یہ اقدام اسی طرح بے دين شہريوں كی حقوق تلفی شمار ہوتا جيسے خواتين سميت سياہ فام اور ايشيائی باشندوں سے مربوط حقوق كی خلاف ورزی كی جارہی ہو ۔
1205954