"طرابلس ؛ عالم اسلام كا ثقافتی مركز" مںصوبے كی رابطہ كمیٹی كے اجلاس كا انعقاد

IQNA

22:18 - April 10, 2013
خبر کا کوڈ: 2517650

"طرابلس ؛ عالم اسلام كا ثقافتی مركز" مںصوبے كی رابطہ كمیٹی كے اجلاس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : مراكش كے دارالحكومت رباط میں "طرابلس ؛ ۲۰۱۳ میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز"منصوبے سے مربوط پروگراموں كے اجرا كے لیے رابطہ كمیٹی كا اجلاس منعقد كیا جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ اجلاس اس قسم كے منصوبوں پر نظارت اور خصوصی تعاون كرنے والی اسلامی تعليم و ثقافت آرگنائزيشن (ايسسكو) كے ہیڈكوارٹر میں منعقد كيا جائے گا ۔
اس نشست میں منصوبے كے بعض پروگراموں كے عنوان سے اسلامی تعليم اور ثقافتی سرگرميوں كو منعقد كرنے كے لیے ضروری تياريوں ، ان پروگراموں كے آغاز كی تاريخ اور ديگر امور كا جائزہ ليا جائے گا ۔
ايسسكو كی جانب سے كيئے گئے اعلان كے مطابق سال ۲۰۱۳ كے دوران عرب ممالك میں سے طرابلس ، ایشيائی ممالك میں سے افغانستان كے شہر غزنی ، اور افريقی ممالك میں سے نائيجيريا كے شہر كانو كو عالم اسلام كے ثقافتی مراكز كے طور پر انتخاب كيا گيا ہے ۔
1210539
نظرات بینندگان
captcha