ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے دفتر رہبر انقلاب كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برونڈی كے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای سے ملاقات كی۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمايا كہ ايران افريقی ممالك كی ترقی و پيشرفت اور ان كے اتحاد كا خيرمقدم كرتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے برونڈی كے صدر اور ان كے ہمراہ وفد سے ملاقات میں افريقی ملكوں كی دولت كو لوٹنے اور ان ملكوں كے درميان تفرقہ ڈالنے كے سلسلے میں بعض يورپی ملكوں اور امريكہ كے مخاصمانہ اقدامات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ برونڈی سميت افريقہ كا مستقبل بہت بہتر اور ترقی و پيشرفت سے معمور ہو گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ايران اور برونڈی كے تعلقات میں فروغ كا خيرمقدم كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ افريقی يونين تمام افريقی ملكوں كے لیے قوت و طاقت كا ايك مركز بن سكتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ايران اس يونين میں زيادہ سے زيادہ يكجہتی كی حمايت كرتا ہے۔
برونڈی كے صدر نے ايران اور برونڈی كے اٹھائيس سالہ تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان كے دورۂ تہران كا مقصد دونوں ملكوں كے تعلقات میں فروغ كے عمل میں تيزی لانا ہے۔
برونڈی كے صدر نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی رحمۃ اللہ علیہ كے مزار پر بھی حاضری دی اور مہمانوں كی كتاب میں اپنے تاثرات درج كیے۔
واضح رہے كہ برونڈی كے صدر ايك وفد كے ہمراہ منگل كے روز دو روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے۔ اور آج وہ اپنا دورہ مكمل كر كے برونڈی واپس ہو گئے ۔
ارنا كی رپورٹ كے مطابق صدر مملكت ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے انہیں سركاری طور پر رخصت كيا۔ انہوں نے اپنے دورے كے دوران ايران كے ساتھ تعاون كے آٹھ سمجھوتوں پر دستخط كیے۔
1211083