ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "المصريون" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس قاہرہ انٹرنيشنل يونيورسٹی كے دارالعلوم كالج كے فلسفہ گروپ كی كوششوں سے منعقد کی گئی ہے جويونيورسٹی كے وائس پرنسپل صالح توفيق كے زير نگرانی دو دن تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ شعبہ فلسفہ كے صدر محمد عبد اللہ الشرقاوی نے تمام محققين ، يونيورسٹی كے اساتيد اور صحافيوں سميت عرب اور اسلامی ممالك كے سفرا كو اس كانفرنس میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
1212108