سوڈان میں "اسلام اور افريقا كو درپيش چيلنجز" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:31 - April 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2519381

سوڈان میں "اسلام اور افريقا كو درپيش چيلنجز" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : آج ۱۵ اپريل كو سوڈان كی "ام درمان" اسلامی يونيورسٹی كے تعاون سے دارالحكومت خرطوم میں واقع "الصداقہ" ہال میں "اسلام اور افريقا كو درپيش چيلنجز" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی جا رہی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "باب" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ تين روزہ كانفرنس عالمی اسلام آرگنائزيشن كے جنرل سيكرٹری "عبداللہ بن عبد المحسن التركی" كی صدارت اور اس انجمن كے نمائندہ وفد كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی۔
مذكورہ انجمن كے جنرل سيكرٹری نے اپنی تقرير میں خيال ظاہر كيا : یہ انجمن افريقی مسلمانوں اور اسلامی اداروں كے مسائل سے آشنائی کے لیے ان کے ساتھ رابطے کی کوشش میں ہے تاكہ ان مشکلات كے مقابلے كے لیے ان اداروں كی مدد كی جاسکے ۔
1212102
نظرات بینندگان
captcha