ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "باب" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ تين روزہ كانفرنس عالمی اسلام آرگنائزيشن كے جنرل سيكرٹری "عبداللہ بن عبد المحسن التركی" كی صدارت اور اس انجمن كے نمائندہ وفد كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی۔
مذكورہ انجمن كے جنرل سيكرٹری نے اپنی تقرير میں خيال ظاہر كيا : یہ انجمن افريقی مسلمانوں اور اسلامی اداروں كے مسائل سے آشنائی کے لیے ان کے ساتھ رابطے کی کوشش میں ہے تاكہ ان مشکلات كے مقابلے كے لیے ان اداروں كی مدد كی جاسکے ۔
1212102