ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «lepressiondz»، کے مطابق ویانا میں ایک اسلامی اسکول کو بھی بند کردیا گیا ہے
Saudi school Vienna دس سال پہلے بنایا گیا تھا ۔ اسکول سے یہودی سازش اجاگر کرنے پر مبنی مواد ملنے کے بعد اس اسکول کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
آسٹریا ٹیلی ویژن کے مطابق بعض اسکولوں میں موسیقی کورس کو مسلمان والدین کے دباو پر بند کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ باہر ممالک سے فنڈ لینے والے اسلامی اسکولوں کو بند کردیا جائے
ان واقعات کے بعد اسمبلی میں اسلامی اسکولوں کی فنڈنگ پر پابندی کا بل پیش کردیا گیا ہے
اسی طرح یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ کو جو مصر اور ترکی سے تربیت شدہ ہیں انکو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے گا.