نامور عالم دین علامہ یعقوب علی توسلی انتقال کرگئے

IQNA

نامور عالم دین علامہ یعقوب علی توسلی انتقال کرگئے

12:11 - December 27, 2014
خبر کا کوڈ: 2636048
بین الاقوامی گروپ: امام جمعہ کوئٹہ اور شہد علامہ عارف حسین حسینی اور مفتی جعفر کے رفیق دیرینہ طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے

ایکنا نیوز - تحریک جعفریہ پاکستان کے بزرگ رہنما آغا یعقوب علی توسلی طویل علالت کے بعد گذشتہ روز   انتقال کرگئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔
آغا یعقوب توسلی قائد ملت مفتی جعفر حسین، قائد شید عارف الحسینی اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں آپ تحریک جعفریہ پاکستان کے صوبائی صدر بھی رھے اور مرکزی نائب صدر بھی تھے کوئٹہ میں ۸۰ کی دھائی میں پیدا ھونے والی صورتحال میں بھی آپ کی خدمات قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا ، بلوچستان میں ملت جعفریہ کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانا اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کی فکری تربیت آپکے کارناموں میں شامل ہیں۔
کوئٹہ علمدار روڑ میں مدرسہ فاطمہ زہرا آپ کی کوششوں سے بنی ہے جہاں سینکڑوں طالبات درس و تدریس میں مشغول ہیں.

قائد تحریک جعفریہ علامہ ساجد نقوی اوردیگر اہم شخصیات نے آپکی وفات پر رنج و غم کا اظھار کرتے ہوئے آپکی بلندی درجات کی دعا کی ہیں۔

ٹیگس: توسلی ، وداع ، علامہ
نظرات بینندگان
captcha