اسلام آباد؛ چینی فن خطاطی کی نمائش

IQNA

اسلام آباد؛ چینی فن خطاطی کی نمائش

12:11 - December 29, 2014
خبر کا کوڈ: 2646897
بین الاقوامی گروپ : چینی اسلامی خطاطی نمائش جمعے کے دن اسلام آباد آرٹ گیلری میں منعقد ہوئی

ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے «China Topix» کے مطابق نمائش کا اہتمام اسلامی آرٹ شعبے میں سرگرم «اسد رضا» کی کوششوں سے کیا گیا ۔ اس حوالے سے اسد رضا سرکاری سطح پر متعدد بار چین کا دورہ بھی کرچکا ہے
نمائش میں زیادہ تر چینی مسلمان آرٹسٹ عبدالحکیم کے فن پارے شامل ہیں
حاجی عبدالحکیم جو حاجی لیو جینگیی کے نام سے معروف ہے پچاسی سالہ معروف چینی مسلمان خطاط ہے جو شہر چیفنگ سے تعلق رکھتا ہے اور اسکے فن پارے عالمی سطح پر شہرت یافتہ ہیں
چینی طرز خطاطی «سینی» میں لکھا گیا خوبصورت رباعی عبدالحکیم کے اہم فن پاروں میں شمار ہوتا ہے
اسلام آباد میں جاری نمایشگاہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

2645827

ٹیگس: چین ، خطاطی ، نمایش
نظرات بینندگان
captcha