ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین، پیر کے دن بھی جمعیت اسلامی الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی حراست دو ہفتے تک بڑھائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت منامہ کی سڑکوں پر نکل آئے۔
اس رپورٹ کے مطابق بحرینی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کااستعمال کرتے ہوئے آنسوگیس کے گولے داغے اور انھیں منتشر کرنےکے اقدامات کئے۔
بحرین کے اٹارنی جنرل نے بحرین میں شیخ علی سلمان کی رہائی کے لئے ہونے والے مسلسل مظاہروں پر توجہ دیئے بغیر ان کی مدت حراست مزید پندرہ دنوں کےلئے بڑھا دی۔
جمعیت اسلامی الوفاق کےسربراہ شیخ علی سلمان کو گذشتہ ہفتے، اتوار کو پولیس کی دس گھنٹوں تک جاری رہنے والی تفتیش کے بعد گرفتار کرلیاگیا۔