انڈیا؛ وحدت اسلامی مقابلوں کا اختتام

IQNA

انڈیا؛ وحدت اسلامی مقابلوں کا اختتام

9:19 - January 13, 2015
خبر کا کوڈ: 2703976
بین الاقوامی گروپ: آل انڈیا علمی ثقافتی مقابلوں کی اختتامی تقریب بمبئی میں منعقد ہوئی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے mumbai.icro،کے مطابق خانہ فرہنگ ایران اور مدرسہ امام صادق (ع) کے تعاون سے منعقدہ وحدت کوئزپروگرام اختتام کو پہنچا۔ اختتامی تقریب مسجد ایرانیان بمبئی میں منعقد ہوئی جس سے  حجت‌الاسلام سید‌باقر فیاض نے قرآنی تعلیمات کے موضوع پرخطاب کیا
خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر حسن خانی نے خطاب میں سیرت رسول اکرم (ص) پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور شدت پسندی اور تشدد، قرآن اور سیرت دونوں کی تعلیمات کے منافی ہے
انہوں نے شدت پسندی کو اسلام سے دوری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی(ره) کی وحدت کی دعوت سب کے لیے روشن اور واضح راستہ ہے
اس تقریب میں کامیاب طلباء کو انعامات دینے کا پروگرام بھی شامل تھا حجت‌الاسلام ناصری کے ہاتھوں طلباء میں انعامات تقسیم کیاگیا
پروگرام میں شعر و شاعری اور نعت خوانی  وغیرہ کا سلسلہ بھی شامل تھا خانہ فرہنگ کے نو منتخب ڈایریکٹر زارع بی عیب بھی پروگرام میں مہمان خاص کی حیثیت سے شریک تھے۔

2699727

ٹیگس: تقریب ، وحدت ، اسلامی
نظرات بینندگان
captcha