ایکنا نیوز- المنار چینل کے مطابق لبنان کے علماء کے ایک گروپ نے حزب اللہ کی کامیاب کاروائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ثابت ہوا کہ حزب اللہ کی تکفیریوں سے لڑائی میں اسکی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور صھیونیوں سے مقابلے کے لیے بھرپور تیار ہے اور لبنان کے علماء اس دفاع اور اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں
علماء نے کہا کہ اس مقبوضہ علاقے میں کاروائی حزب اللہ کا حق بنتا ہے اور اس سے ثابت ہوا کہ لبنان،شام اور فلسطین میں مقاوت گروپس متحد ہیں۔
سید حسن نصرالله کے بیٹے کا سوشل میڈیا میں پیغام
العام کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سید حسن نصراللہ کے بیٹے نے اس کامیاب کاروائی کے حوالے سے کہا ہے
کہ : ثابت ہوا کہ صھیونی رژیم مکڑی کے جالے سے کمزور تر ہے
سید جواد نصراللہ کے اس ٹویٹ کو ملین کے حساب سے لائیک کیا گیا ہے
لبنانی عوام کے جشن،صھیونیوں کی شکست خوردہ تصاویر بھی شیر کیے جا رہے ہیں۔