داعش مخالف اتحاد پراعتماد نہیں: البدر تنظیم

IQNA

داعش مخالف اتحاد پراعتماد نہیں: البدر تنظیم

20:52 - February 09, 2015
خبر کا کوڈ: 2830317
بین الاقوامی گروپ: عراق کی البدر تنظیم کے کمانڈر ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق سے داعش دہشتگر عناصر کو نکال باہر کرنے کیلئے نام نہاد عالمی اتحاد پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق البدر تنظیم کے کمانڈر ہادی العامری نے صوبے کرکوک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم ہونے والا عالمی اتحاد، ناقابل بھروسہ ہے- انھوں نے کہا ہے کہ داعش  کے خلاف قائم ہونے والے اس اتحاد نے کوبانی کے علاقے کو فلوجہ کی مانند کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے- البدر تنظیم کے اس کمانڈر نے اسی طرح کردوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی- واضح رہے کہ  اتوار کی رات کرکوک سے بغداد کے راستے میں عراق کی البدر تنظیم کے کمانڈر، ہادی العامری کی گاڑی پر ایک دہشتگردانہ حملہ ہوا، تاہم اس حملے میں وہ، بال بال بچ گئے-

65225

ٹیگس: حملے ، البدر ، داعش
نظرات بینندگان
captcha