بحرینی انسانی حقوق ورکر: آل‌خلیفه بحرین کے واقعات کو فرقه‌ وارانہ انداز میں پیش کررہا ہے

IQNA

بحرینی انسانی حقوق ورکر: آل‌خلیفه بحرین کے واقعات کو فرقه‌ وارانہ انداز میں پیش کررہا ہے

10:27 - February 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2830463
بین الاقوامی گروپ: حقوق انسانی کے نمائندے نبیل رجب نے آل خلیفہ کے حوالے سے مغربی دوگانہ پالیسی کو رد کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ واقعات کو شیعہ سنی رنگ دینے کی سازش پر عمل پیرا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «منامه پوسٹ»کے مطابق نبیل رجب نے مغربی ممالک بالخصوص برطانیہ کی بحرین پالیسی کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا آل خلیفہ عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے اور اس ظلم کو میڈیا پر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
نبیل رجب نے کہا : بحرین کے عوام اس صورتحال سے پریشان ہیں اور اس وقت واضح طور پر شیعہ اکثریت کے خلاف حالات جارہی ہیں اور تمام انسانی حقوق کے نمائندے کام سے روکے جارہے ہیں یا قید میں ہیں
انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی کوشش ہے کہ ان حالات کو اس انداز میں پیش کرے کہ گویا یہاں شیعہ-سنی مسئلہ ہے جبکہ اسکے برعکس اصل مسئلہ عوام اور آل خلیفہ کے درمیان ہے کیونکہ عوام جمہوریت اور حقوق چاہتے ہیں۔

2828173

ٹیگس: بحرین ، شیعہ ، سنی
نظرات بینندگان
captcha