ترکی کو شام کی سرزمین پر حملہ کا مناسب وقت میں جواب دیا جائےگا: فیصل مقداد

IQNA

ترکی کو شام کی سرزمین پر حملہ کا مناسب وقت میں جواب دیا جائےگا: فیصل مقداد

21:50 - February 23, 2015
خبر کا کوڈ: 2888176
بین الاقوامی گروپ:فیصل مقداد نے شامی سرزمین پر ترک فوج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی داعش دہشت گردوں کی آشکارا مدد کررہا ہے اور ترکی کو اس کے معاندانہ اقدامات کا مناسب وقت میں جواب دیا جائےگا

ایکنا نیوز- شفقنا- شام کے نا‍ئب وزیر خارجہ فیصل مقداد  نے شامی سرزمین پر ترک فوج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی داعش دہشت گردوں کی آشکارا مدد کررہا ہے اور ترکی کو اس کے معاندانہ اقدامات کا مناسب وقت میں جواب دیا جائےگا۔ فیصل مقداد نے کہا کہ عثمانی بادشاہ سلیمان شاہ کی قبر کو ترکی منتقل کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے ترکی تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے ترک وزیر ا‏ظم داؤد اوغلو کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں، فیصل مقداد نے کہا کہ ترکی کو دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں نے انبیا کرام اور اولیاء عظام کے روضوں کو شہید کردیا لیکن انھوں نے سلیمان شاہ کے مقبرے کو ساتھ ہاتھ تک نہیں لگایا جس سے ترکی اور دہشت گردوں کے درمیان گہرے روابط کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔

41757

ٹیگس: داعش ، ترکی ، مدد
نظرات بینندگان
captcha