شکار پور سانحہ کے ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

IQNA

شکار پور سانحہ کے ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

16:23 - March 03, 2015
خبر کا کوڈ: 2920366
بین الاقوامی گروپ:پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر شکار پور سانحہ کے مرکزی ملزم خلیل احمد عرف سکندر نے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کیےہیں

ایکنا نیوز - ایران ریڈیو- یہ بات ایس ایس پی ثاقب میمن نے کل رات کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی- انہوں نے کہا کہ ملزم چند ماہ قبل درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ بم دھماکے اور ابراہیم جتوئی پر حملے میں بھی ملوث رہاہے،انھوں نے مزید کہا کہ درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ دھماکے میں گدی نشین سمیت چارافرادجاں بحق ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سابق ایم این اے پر خودکش حملے کی معاونت میں بھی یہی ملزم ملوث پایاگیاہے،ان کا کنہا تھا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل پتاچلالیاگیاہے- واضح رہے کہ شکارپورکے علاقے لکھی در کی مسجد "کربلائےمعلیٰ " میں نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں معصوم بچوں سمیت 100سے زائد افراد شھید اور زخمی ہوئے تھے۔

66249

نظرات بینندگان
captcha