پاکستان: کوئٹہ میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی

IQNA

پاکستان: کوئٹہ میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی

14:39 - March 09, 2015
خبر کا کوڈ: 2954409
بین الاقوامی گروپ: وحدت اسکاوٹس اور آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صوبائی دفتر میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیسویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ایکنانیوز- شفقنا کے مطابق وحدت اسکاوٹس اور آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صوبائی دفتر میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیسویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ انہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی دینی اور ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید جیسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

اس تعزیتی ریفرنس میں شہید کی زندگی کے حوالے سے ڈاکومنٹری فیلم بهی دکهایا گیا اور آخر میں نیاز کا اہتمام بهی کیاگیا تها۔

42370

ٹیگس: شہید ، شخصیت ، ڈاکٹر
نظرات بینندگان
captcha