ایکنا نیوز- انجمن علمای اهل بیت(ع) نے یمنی صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کچھ لوگ اسلامی ماسک پہنے وحشیانہ انداز میں بیگناہ لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں
علماء کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق بھی ان جیسے افراد کے ہاتھوں جل رہا ہے
علماء کا کہنا ہے : اس جدید انداز کی دہشت گردانہ سوچ کا بانی سعودی عرب ہے جو بچوں اور عورتوں پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے اور امریکہ جو جمہوریت کا علبردار ہے لوگوں کے جمہوری حق کی پامالی پر مجرمانہ غفلت اور تعاون کا مرتکب ہورہا ہے ۔
انجمن علماء اہل بیت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وحشیانہ ظلم کر روکنے کے لیے کردار ادا کریں ۔ علماء کا کہنا ہے کہ خدا اس ظلم پر ظالموں کو جلد سزا دے گا.