ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق تمام تر خطرات اور دھمیکوں کے باجود زائرین بلا خوف و خطر سامراء پہنچے اور روضے امام پر حاضر ہوئے
زائرین کا کہنا تھاکہ امام کے روضے پر حاضری کے لیے خطرہ انکے لیے مفہوم نہیں رکھتا
زائرین کے راستے میں مختلف قسم کے اسٹال اور خیمے نصب تھے جہاں پر عوامی فورس نے کھانے پینے کے علاوہ سیکورٹی کا انتظام بھی سنبھال رکھا تھا
سیکورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد امید کی جارہی ہے کہ شهادت امام هادی(ع) کے حوالے سے تیس لاکھ زائرین روضے پر حاضری دیں گے
سامراء شہر جنوبی تکریت، صوبہ استان صلاحالدین میں واقع ہے۔