ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مرآة البحرین»،کے مطابق بحرین میں عرب شیخین اور مبلغین سر عام بحرینی شیعوں کی توہین کررہے ہیں
انٹر نیٹ پر موجود ایک کلیپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ لوگ کس طرح سر عام بحرین میں اہل بیت(ع) کے ماننے والوں کو کافر اور ایران پرست پیش کررہے ہیں
کلیپ میں «جلال الشارقی»، خطیب مسجد «کانو» خلیجی حکمرانوں سے مطالبہ کررہا ہے کہ شیعوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے
مذکورہ شدت پسند شیخ شیعوں کو «آتشپرست»، اور «منافق» کے القابات سے یاد کررہا ہے
ان ممالک میں عرب مبلغین اور خطباء جمعوں کے خطبوں میں سر عام شیعوں کو غیر مسلم قرار دے رہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔