تازہ ترین علاقائی صورتحال پر علی اکبرولایتی اورسیدحسن نصرالله میں تبادلہ خیال

IQNA

تازہ ترین علاقائی صورتحال پر علی اکبرولایتی اورسیدحسن نصرالله میں تبادلہ خیال

15:31 - May 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3305503
بین الاقوامی گروپ: رہبر انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی نے لبنان سمیت علاقائی اور تکفیری ایشوز پر حسن نصراللہ سے ملاقات کی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «حمرین نیوز» کے مطابق رہبر انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی نے فلسطین میں علماء کانفرنس میں شرکت کے بعد  لبنان کے ایک روزہ دورے کے موقع پر حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے
اس اہم ملاقات میں علاقائی صورتحال اور لبنان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
علی اکبر ولایتی نے قلمون میں حزب اللہ فورسز کی کامیابی پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : اسلامی اتحاد اور ہم خیال ممالک میں تکفیریوں سے مقابلے پر اتفاق نظر ضروری ہے کیونکہ تکفیری گروپ اسلام کو بدنام کرنے کے علاوہ بعض ممالک کے تجزیے کے پروگرام پر عمل کرنا چاہتا ہے.


علی اکبر ولایتی نے کہا کہ حزب اللہ کی کامیابی یقینی ہے اور دشمن ماضی کی طرح اب بھی عراق ،شام اور لبنان میں نا کام رہیں گے جلد تکفیری گروپس بالخصوص داعش گروہ انجام کو پہنچے گا۔

3305295

نظرات بینندگان
captcha