'پرویز رشید کے خلاف فتوے اسلام کی خدمت نہیں'

IQNA

'پرویز رشید کے خلاف فتوے اسلام کی خدمت نہیں'

19:20 - May 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3305554
بین الاقوامی گروپ:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات پرویز رشید کے مدارس سے متعلق متنازع بیان کے بعد ان کے دفاع کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں

ایکنا نیوز- رویز رشید نے گزشتہ دنوں کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدارس کو ’’جہالت کے مراکز‘‘ قرار دیا تھا جس پر ان کے خلاف شدید احتجاج اور وفاقی دارلحکومت میں بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویز رشید نے محض چند مدرسوں کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ تقریباً 25 سے 28 ہزار مدرسوں میں سے 3 سے 4 فیصد ایسے ہیں، جو عسکریت پسندوں کی معاونت کرتے ہیں یا براہ راست دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں بعض مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں اور پرویز رشید نے انہی مدرسوں سے متعلق دہشت گردی کے تناظر میں بات کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف بینرز لگانا یا ان کے خلاف فتوے جاری کرنا اسلام کی خدمت نہیں ہے۔

1021347

ٹیگس: مدارس ، پرویز ، دفاع
نظرات بینندگان
captcha