ایکنا نیوز- ایام ولادت معصومین (ع) پر محفل جشن و سرور کا انعقاد تو معمول بن چکا ہے مگر ایک انقلابی اقدام میں کوئٹہ کے جوانوں نے اس دن کو " برادر ڈے " کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور اس موقع پر انکی جانب سے گھروں میں تقاریب کے علاوہ علمدار روڑ کے بعض مقامات پر شربت کے سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تعلمیات اہل بیت کا پرچار اور اہل بیت (ع) سے عشق کا اظھار کرنا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم خوشی اور غم میں یاد اہل بیت سے غافل نہیں ہوتے۔
قابل ذکر ہے کہ غازی عباس (ع) اسکاوٹ،منتظران مہدی (عج) اور مجلس وحدت کے جوان اس کوشش میں پیش پیش تھے.