امریکن طالبہ کو «بهترین لباس» کا ایوارڑ

IQNA

امریکن طالبہ کو «بهترین لباس» کا ایوارڑ

9:22 - July 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3321742
بین الاقوامی گروپ: پہلی بار ایک مسلمان امریکن طالبہ کو اسکول میں «بهترین لباس»کا ایوارڑ دیاگیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «NorthJersey.com» کے مطابق قدیم اور جدید طرز سے آراستہ لباس کے ساتھ اس طالبہ نے ایوارڑ جیت کر حجاب کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کے اثر کو کم کرنے میں موثرکردار اداکیا ہے
«نیوجرسی» صوبے میں کلفٹن اسکول کی طالبہ ابرارشاہین کا کہنا ہے : ہمیشہ دوسری لڑکیاں یا طالبات کے جیتنے کے بعد میری جیت سے سب حیران رہ گئے ہیں
فیزیوتراپی شعبے کی فلسطینی نژاد طالبہ نے اسلامی لباس کے ساتھ ایوارڑ حاصل کرکے حجاب کے بارے میں منفی تبلیغات کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے
اسکول ٹیچرلیندزی سینک، کا کہنا ہے کہ اسکول ٹائمنگ بہت سویرے ہونے کی وجہ سے اکثر طلباء اور طالبات دیر معمولی لباس کے ساتھ آتی ہیں مگر مذکورہ طالبہ بہت اچھے لباس اورمنظم انداز میں اسکول آتی ہے
آٹھ سو طالبعلموں میں یہ اعزاز ایک بڑی کامیابی ہے .


شاہین کے علاوہ «ابراهیم زیدان» ایک اور طالب علم ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے
نائن الیون کے بعد تعصب کی فضاء میں ایسے اعزازت سے یقینی طور پر نفرت کی فضاء میں بہتری آسکتی ہے.

3321495

نظرات بینندگان
captcha