پیرس: مسلح افراد نے اسٹور میں 10 افراد یرغمال بنالیے

IQNA

پیرس: مسلح افراد نے اسٹور میں 10 افراد یرغمال بنالیے

14:38 - July 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3327630
بین الاقوامی گروپ:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلح افراد نے پری مارک اسٹور میں لوٹ مار کے دوران 10 افراد کو یرغمال بنا لیا

ایکنا نیوز- ڈان نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے کے قریب 2 سے 3 مسلح ملزمان پری مارک اسٹور میں داخل ہوئے، ابتداء میں اسے لوٹ مار کا ایک واقعہ سمجھا گیا۔

ایک اورپولیس ذرائع کے مطابق اسٹور کی ایک ملازم نے اپنے ایک دوست کو تقریباً 7 بجے کے قریب ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اس واقعے کی اطلاع دی اور بتایا کہ اسے 2 مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا ہے۔

پولیس نے علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت بند کرنے کے ساتھ ساتھ تمام دکانوں کو بھی بند کرادیا۔

دوسری جانب اسپیشل فورسز بھی جائے وقوع کی طرف روانہ کردی گئیں۔

واضح رہے کہ پیرس میں اس سے قبل بھی ایک اسٹور میں افراد کو یرغمال بنانے کا واقعہ پیش آچکا ہے جبکہ فرانس کے مزاحیہ سیاسی رسالے "چارلی ہیبڈو" کے دفتر پر بھی رواں برس کے آغاز میں حملہ کیا گیا تھا۔

1023824

ٹیگس: پیرس ، سٹور ، یرغمال
نظرات بینندگان
captcha