روزنامه «گارڈین» نے ترکی اور داعش تعلقات کا راز فاش کردیا

IQNA

روزنامه «گارڈین» نے ترکی اور داعش تعلقات کا راز فاش کردیا

8:28 - July 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3336018
بین الاقوامی گروپ: انگریزی اخبار گارڈین کے مطابق ترک حکومت اور داعش میں تعلقات کے شواہد موجود ہیں

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق   روزنامہ گارڈین ایک اعلی مغربی اہلکار کے حوالے سےلکھتا ہے
کہ داعش گروپ اور ترک حکومت میں غیر قابل انکار تعلقات کے ثبوت موجود ہیں
مغربی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ اگرچہ ان دستاویزات کا جایزہ لیا جارہا ہے مگر اسقدر مدلل ثبوت اور شواہد موجود ہیں جس سے انکار کسی طورممکن نہیں
ان اسناد سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسطرح داعش سے تیل خریدنے میں ترک تاجر شریک ہیں جو داعش کی آمدن کا اہم ذریعہ شمار ہوتا ہے

سال 2011 سے ترکی نے داعش کو اپنی سرحدوں سے آزادانہ آمد و رفت کی اجازت دے رکھا ہے اور شام میں ان گروپوں کو اسلحہ پہنچانے کے حوالے سے بھی ترکی الزامات کی لپیٹ میں ہے
ترکی سرحد کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر نمائشی حملوں کے بعد روزنامہ گارڈین نے اس حوالے سے انکشافات کئے ہیں۔

3335825

ٹیگس: داعش ، ترکی ، تعلق ، راز
نظرات بینندگان
captcha