پاکستان؛ کوئٹہ میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛ کوئٹہ میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

13:01 - September 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3364580
بین الاقوامی گروپ: کلی اسماعیل میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس میں عوام کی بھرپور شرکت

ایکنا نیوز- کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام کلی اسماعیل یونٹ کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی جسمیں ملک بھر سے علما شریک تھے ۔
سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں تحفظ ختم نبوت کے لئے تجدید عہد، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کی دعائوں کے ساتھ ختم ہو گئی اور سینکڑون افراد پر مشتمل قافلے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، ختم نبوت زندہ باد، اسلام زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے۔ کانفرنس مقررین نے کہا کہ اکابرین نے پوری زندگی عقیدہ ختم نبوت کیلئے وقف کئے رکھیں ہم میں سے کوئی بھی پاکستان کے وجود کا دشمن نہیں بلکہ خیر خواہ اور محب وطن ہیں، آقا کی ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے مودی سرکار کی دھمکی کے جواب میں جنرل راحیل شریف کے کردار اور مؤقف کی تائید کی۔ انکا کہنا تھا کہ پوری امت کا واحد عقیدہ ہے کہ حضورؐ کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہو گا، ناموس رسالتؐ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ علما نے کہا ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا وطن عزیز خطرات میں گھر چکا، آج وطن کو بچانے کا وقت ہے۔ ، پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ جہاد اسلام کی روح ہے اور مسلمانوں کی عزت و وقار کا مسئلہ ہے جہاد قیامت کی صبح تک جاری رہے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قادیانی اسلام قبول کر کے ہمارے بھائی بن جائیں یا اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کر لیں۔ کانفرنس کے آخر میں عالم اسلام کی سربلندی اور کفر کی نابودی کی دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا ۔

نظرات بینندگان
captcha