ایکنا نیوز-سحر ٹی وی- مقدس مقامات کی تعمیرنو کے ادارے کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر "بوشہر" میں عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے یہ ضریح تیار کی ہے-
اس ضریح کی تیاری کا کام تقریبا دو سال قبل شروع کیا گیا تھا- اس ضریح کی لمبائی ساڑھے چار میٹر اور چوڑائی ڈھائی میٹر ہے۔ اس کی تیاری میں چار کلوگرام سونا، ایک ٹن چاندی اور ایک سو پندرہ کلوگرام تانبا استعمال کیا گیا ہے-
دو حصوں میں تیار کی جانے والی مقام حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی ضریح مبارک کی عید غدیر کے موقع پر ایک پرشکوہ تقریب میں رونمائی کی جائے گی اور پھر خیمہ گاہ میں نصب کرنے کے لیے اسے کربلا منتقل کیا جائے گا۔