ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق نماز عید میں بڑی تعداد میں اعلی شخصیات کے علاوہ شامی صدر بھی شریک ہویے۔
نماز عید کی تقریب سے خطاب میں شامی صدر نے کہا کہ چہار سال سے ہم نے عید کی خوشی درست انداز میں نہیں دیکھی مگر حقیقت یہ ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ " عید مبارک" تو اسکا مطلب یہ ہے کہ عید کی معنوی خوشیاں ، برکتیں اور ایمانی جلوے ہمارے شامل حال ہوں اور بیشک ہم حق پر ہیں
بشار اسد نے کہا : برکت وہ چیز ہے جسکی وجہ سے ملک میں امن و امان آسکتا ہے اور اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ عید مبارک۔
خطیب نماز عید نے مغربی ممالک کو داعش اور دیگر تکفیری گروپ کے وجود میں آنے کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ ان سازشوں سے علاقے کی صورتحال خراب ہو چکی ہے لیکن شامی عوام کی بیداری کی وجہ سے وہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
نماز کے بعد بشار اسد عوام میں گھل مل گئے اور عوام نے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کے عزم کا اظھار کیا۔