کرنل قذافی کا داماد: داعش کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہے

IQNA

کرنل قذافی کا داماد: داعش کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہے

12:49 - December 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3467349
بین الاقوامی گروپ : لیبیا کے سابق صدر کے قریبی فرد کا کہنا ہے کہ داعش کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہے جو ملک کے جنوبی علاقوں میں چھپایا گیا ہے

ایکنا نیوز – پریس ٹی وی کے مطابق کرنل قذافی کے داماد احمد القذافی القحصی نے قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ داعش نے لیبیا میں کیمیایی ہتھیاروں پر رسائی حاصل کی ہے جو اس وقت لیبیا کے جنوبی گوداموں میں موجود ہیں

انہوں نے سال 2013 میں شام پر کیمیایی حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  سارین گیس اور دیگر مواد ترکی سے ایک اور ملک کے راستے شام میں پہنچایا گیا ہے

کرنل قذافی کے داماد کے مطابق مغربی ممالک اس واقعے سے باخبر ہیں مگر وہ صورتحال کا  بروقت اوردرست اندازہ نہیں لگا سکے ہیں 
شام پر کیمیائی حملے میں سینکڑوں لوگ جان بحق ہوگئے تھے اور شامی حکومت کو ذمہ دار کہا گیا مگر تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دہشت گرد گروپس کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کیا گیا تھا ۔

3467042

نظرات بینندگان
captcha