ایکنا نیوز-ڈان نیوز کے مطابق ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو میں فضل الرحمان نے خواتین بل قانون کو این جی او زدہ قرار دیا۔
فضل کے مطابق، یہ قانون نجی زندگی میں مداخلت کے مترادف ہے اور اس سے پاکستان کا مضبوط خاندانی نظام تباہ ہو جائے گا۔
’مغرب میں شوہر اور بیوی کو پارٹنر سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ایسا معاملہ نہیں۔ اس قانون کے تحت فراہم کردہ تحفظ پہلے ہی رائج قوانین میں میسر ہے‘۔
’اسلام میں خواتین کو جو عزت اور رتبہ دیا گیا ہے اسے دنیا کا کوئی دوسرا قانون یقینی نہیں بنا سکتا‘۔
فضل کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ-ن نے مشرف دور میں تحفظ خواتین قانون پر دستخط نہیں کیے تھے لیکن اب اس نے ایک متنازعہ قانون متعارف کرانے کیلئے کئی جتن کیےہیں۔