بین الاقوامی گروپ: اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس قرآن پاک کا نسخہ موجود ہے جس کا وہ مطالعہ ضرور کرتے ہیں۔
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق بھارتی اداکار ورون دھون نے کہا ہے ان کے پاس قرآن پاک کا ایک نسخہ موجود ہے جسے وہ اپنے سرہانے کے پاس رکھتے ہیں اور جب بھی موقع ملے اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس قرآن پاک کا نسخہ موجود ہے جس کا وہ مطالعہ ضرور کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ رکھا۔ اس موقع پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ ان کے سرہانے پڑی میز پر ہر وقت کیا موجود رہتا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ورون دھون کا کہنا تھا کہ ان کے سرہانے ہمیشہ قرآن پاک‘ بائبل اور ہندو دیوتاگنپتی کی تصویر موجود رہتی ہے۔