ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «innfrad.com» کے مطابق «الفائزون» کے عنوان سے رمضان المبارک میں قرآنی پروگرام نشر ہوگا
ریڈیو ٹی وی نیٹ ورک کے سربراہ «هانی جعفر» کے مطابق رمضان المبارک میں جدید انداز میں پروگرام پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
انکا کہنا تھا کہ چینل سکس پر نشر کرنے والا قرآنی پروگرام «الفائرون» حفظ اور تواشیح کے شعبے میں نیی صلاحیتوں کے متعارف کرانے میں مدد گار ثابت ہوگا
ریڈیو ٹی وی نیٹ ورک کے سربراہ «هانی جعفر» کے مطابق وزارت کھیل اور امور جوانان کے تعاون سے پیش ہونے والے پروگرام میں کامیاب طلباء اور قاریوں کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے
پورٹ سعید شہر کی مسجد «ام القری» میں اس پروگرام کا سلیکشن مرحلہ اگلے ہفتے سے آغاز ہورہا ہے.
ججز کے فرایض جامعہ الازھر اور مصر کے اہم قرآنی اساتذہ انجام دیں گے.
مقابلوں کے اختتام پر حفظ اور تواشیح کے تیس کامیاب امیدواروں کا انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اختتامی تقریب میں وزیر کھیل بعنوان مہمان خصوصی شرکت اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کریں گے.