کویت؛ مسجد امام جعفر صادق(ع) از سر نو افتتاح

IQNA

کویت؛ مسجد امام جعفر صادق(ع) از سر نو افتتاح

8:00 - July 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3501080
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ سال مسجد امام جعفر صادق(ع) میں داعش کی جانب سے خودکش حملے اور مرمت مکمل ہونے پر مسجد دوبارہ کھول دی گئی ہے

کویت؛ مسجد امام جعفر صادق(ع) از سر نو افتتاح


ایکنا نیوز- شیعہ مسجد کی دوبارہ افتتاحی تقریب میں امير كويت اور کابینہ کے کیی اراکین شریک تھے جنہوں نے اس موقع پر مسجد امام جعفر صادق(ع) میں نماز ظہر باجماعت ادا کیں۔

وزیر وانصاف و اوقاف یعقوب الصانع نے اس تقریب میں وحدت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اسلام میں بیگناہوں کا قتل کسی طور پر قابل برداشت نہیں۔


کویت کے وزیر اطلاعات شيخ سلمان الحمود نے خطاب میں کہا : امير كويت کی جانب سے تعمیر میں بھرپور معاونت اس بات کی دلیل ہے کہ کویتی معاشرے میں تفریق کی کوئی گنجایش نہیں اورسب اس  ملک میں  ایک ملت کی طرح واحد و متحد ہیں

قابل ذکر ہے کہ گذشته سال مسجد امام جعفر صادق (ع) کی نماز جمعے کے اجتماع میں خودکش حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔


3511599
نظرات بینندگان
captcha