
ایکنا نیوز- روزنامه «البلاد» کے مطابق الجزایر کے شہر شکرہ کی مقامی مسجد میں میلا کے حوالے سے «زاویه قادریه» میں قصیدہ اور نعت خوانی مقابلہ «شان پیغمبر(ص)» منعقد کیا گیا.
ججز کے فیصلے کے مطابق نعت خواں مسعود قحمص کو «الرحمة المهداة: رحمت کا تحفہ» اور رمضان بونکانو کو «الی ساکن المدینة المنورة: مدینه منوره کا باشندہ» کے عنوان سے بہترین نعت پیش کرنے پر اول اور دوم پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔
مقابلوں کے اختتام پر اختتامی تقریب میں پوزیشن لینے والوں میں قیمتی انعامات تقسیم کیے گیے ۔