نو دن انتظار کے بعد بین الاقوامی قرآنی نمائش کا افتتاح

IQNA

نو دن انتظار کے بعد بین الاقوامی قرآنی نمائش کا افتتاح

12:20 - May 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504638
بین الاقوامی گروپ: چھبیسویں قرآنی نمایش کے بین الاقوامی شعبے کا افتتاح کردیا گیا

نو دن انتظار کے بعد بین الاقوامی قرآنی نمائش کا افتتاح

ایکنا نیوز- تہران میں منعقدہ قرآنی نمایش کے بین الاقوامی حصے کا آغاز گذشتہ روز کیا گیا ۔

تہران کے امام خمینی(ره) کمپلیکس میں منعقدہ بین الاقوامی نمایش کی افتتاحی تقریب میں ایرانی اور دیگر اسلامی ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ تہران میں فلسطین کے سفیرصلاح الزواوی، الجزایر کے سفیر عبدالمنعم الاحریز، رھبرمعظم کے مشیر  آیت‌االله محمد علی تسخیری، ادارہ قرآن و عترت کے عبدالهادی فقهی‌زاده اور نمایش گاہ کے سیکریٹری محمود واعظی و دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

 

محمود واعظی نے تقریب سے خطاب میں کہا: اس نمایش گاہ میں کوشش کی گیی ہے کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآنی ضروریات کے مطابق نمایش پیش کی جائے۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآنی شعبے میں ایران سرفہرست ہے اور دیگر ممالک کی رہنمائی کا کام سرانجام دے سکتا ہے۔

 

آیت‌االله محمد علی تسخیری نے تقریب سے خطاب میں رمضان المبارک اور شب ہای قدر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

فسلطینی سفیر صلاح الزواوی خطاب میں صھیونی سازش کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل نیل سے فرات تک قبضے کی سمت جانے کی کوشش کررہا ہے اور مختلف عربی ممالک پر انکے قبضے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ بعض عرب ممالک اسرائیل کو دشمن کی فہرست سے نکالنے پر مصر ہیں جبکہ ایران ہمیشہ سے فلسطین کے ساتھ رہا ہے۔

 

الجزایر کے سفیر عبدالمنعم الاحریزنے قرآنی نمایش کو اسلامی اقوام میں وحدت کا زریعہ قرار دیتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش چیلنجیز کے حوالے سے کہا : امریکی سفارت خانے کی قدس شریف میں منتقلی کے سائے میں فلسطینیوں پرظلم و ستم کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

 

ادارہ قرآن و عترت کے فقهی‌زاده نے قرآن مجید کو عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ اور ورثہ قرار دیتے ہوئے ان جیسے پروگراموں کو اہم قرار دیا۔

 

پروگرام میں پشتو ترجمے کے قرآن مجید اور  انگریزی، عربی، اردو اور ترکی زبانوں میں کتابوں کی رونمایی بھی کی گیی۔/

3718144

نظرات بینندگان
captcha