بنگلہ دیش نے روھنگیا کی واپسی کا پھر مطالبہ کردیا

IQNA

بنگلہ دیش نے روھنگیا کی واپسی کا پھر مطالبہ کردیا

10:17 - July 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504885
بین الاقوامی گروپ: بنگلہ دیشی وزیراعظم نے میانمار سے مطالبہ کیا کہ روھنگیا مہاجرین کی واپسی کا فوری بندوبست کیا جایے

ایکنا نیوز- راخین نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظ٘ شیخ حسینہ واجد نے مصری سفیر ولید احمد شمس الدین سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا : بنگلہ دیش نے انسانی جذبے اور ہمدردی کے تحت ان مہاجرین کی خدمت کی ہے مگر انکی واپسی کا انتظام ضروری ہے

 

انکا کہنا تھا: بنگلی دیش انسانی حقوق کی تنظیموں سے مسلسل رابطے میں ہے تاہم میانمار کی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

 

بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا کہنا تھا: بنگلہ دیش میں عارضی طور پر ایک اور کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں دس لاکھ مہاجرین کی بندوبست ممکن ہوسکے کیونکہ کاکس بازار میں جگہ کی تنگی اور مناسب سہولیات کی فراہمی مشکل بن رہی ہے۔/

3733647

نظرات بینندگان
captcha