سوئیڈن؛ مسلمان اور یہودی قرآن‌سوزی کے خلاف متحد

IQNA

سوئیڈن؛ مسلمان اور یہودی قرآن‌سوزی کے خلاف متحد

15:07 - May 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3516340
ایکنا: مالمو میں یہودی اور مسلمان رہنماوں نے قرآن سوزی کے خلاف مذمتی بیانیہ جاری کردیا۔

ایکنا نیوز- سوئیڈن میں ایک خاتون کی جانب سے قرآن کو جلانے کا عمل، جو اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ایک عراقی شخص نے یہ کام انجام دیا۔ یہ شخص اس سے قبل بھی اسرائیلی پرچم کے ساتھ ایسا ہی کام کر چکا ہے۔ لہذا، ان جارحانہ کارروائیوں نے مالمو کی مذہبی اقلیتوں میں تشویش کو جنم دیا ہے۔

شیخ عبدالکریم العیسیٰ کی قیادت میں یورپ کے ربیوں کی کانفرنس اور اسلامی عالمی یونین نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس توہین آمیز فعل کی مذمت کی اور تمام لوگوں سے کہا کہ وہ ذمہ داری اور احترام کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کریں۔

یہ بیان اس وقت شائع کیا گیا جب ایک تقریب یورپی گانوں کے مقابلے (یوروویژن) کے ساتھ ہی منعقد ہورہی ہے اور اس سے خطے میں سیکیورٹی اور سماجی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

سویڈن میں یہودی برادریوں کی کونسل نے اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کے اعادہ پر مایوسی کا اظہار کیا اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے اور نفرت پیدا کرنے سے گریز کریں۔

یورپ کے ربیوں کی کانفرنس کے سربراہ ربی بینہاس گولڈ اسمڈٹ اور شیخ العیسیٰ نے اپنے مشترکہ بیان میں مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان خاص طور پر کشیدگی کے وقت اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مذہبی رہنماؤں کے درمیان یہ مشترکہ قدم مالمو میں بقائے باہمی اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، یہ شہر تاریخی طور پر اپنے ثقافتی اور مذہبی تنوع کے لیے جانا جاتا ہے۔

شمالی یورپ میں بیت مدراش کے سابق سربراہ ربی موشے ڈیوڈ ہاکوہین نے یہودی اور مسلم مذہبی رہنماؤں کے درمیان تعلقات اور کشیدگی کو کم کرنے میں اس کی اہمیت کی تعریف کی ہے۔

ان گروہوں کے درمیان تعاون ان اقدامات کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہے جن کا مقصد سماجی اتحاد کو توڑنا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پرامن بقائے باہمی کا مستقبل کسی بھی مذہب کے خلاف اشتعال انگیز یا جارحانہ اقدامات سے ہٹ کر مسلسل بات چیت اور باہمی احترام پر منحصر ہے۔/

 

4213765

 

نظرات بینندگان
captcha