ایکنا نیوز، صدای البلاد نیوز ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کی مصری یونین کے نائب صدر عادل حنفی نے اعلان کیا کہ حج تنظیم کی جانب سے 1445/2024 کے حج سیزن کے حوالے سے ہدایات کا اطلاق ہفتہ 4 مئی 2024 سے ہو گیا ہے۔
حنفی نے وضاحت کی کہ حج تنظیم کی ہدایات کا تقاضا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم افراد جو مکہ میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں مجاز حکام سے اجازت لینا ہوگی۔
سعودی عرب میں مصریوں کی یونین کے نائب صدر نے مزید کہا: اگر ان کے پاس داخلے کی اجازت نہیں ہے تو مکہ مکرمہ کی طرف جانے والے سیکورٹی کنٹرول سینٹر انہیں مکہ میں داخل ہونے سے روکیں گے۔
انہوں نے واضح کیا: وہ کاریں اور لوگ جن کے پاس مجاز حکام کی طرف سے مسجد حرام میں داخلے کا اجازت نامہ یا مکہ مکرمہ سے جاری کردہ رہائشی اجازت نامہ یا عمرہ اور حج کا پرمٹ نہیں ہے، انہیں واپس کر دیا جائے گا۔/
4213803